نواز شریف کی سزا کا مقصد عمران خان کا الیکشن کے لیے راستہ ہموار کرنا تھا
نوازشریف کی سزا پری پول دھاندلی تھی اور انہیں انتخابی میدان سے باہر نکالنا تھا، ن لیگی رہنما احسن اقبال
مقدس فاروق اعوان بدھ 19 ستمبر 2018 18:35
(جاری ہے)
نیب کا فیصلہ انتقام پر مبنی تھا ،ْ یہ نان پی سی او انصاف کی ایک جھلک ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نیب کا وہ فیصلہ جو انتقام پر مبنی تھا وہ معطل ہوا ہے، یہ ٹرائل اس لحاظ سے بے حد اہم ہے، اس ٹرائل میں اگر پاکستان میں اندھا شخص تھا اسے بھی نظر آگیا ہے ان مقدمات میں آئین ہے اور نہ قانون، اس میں صرف انتقام اور پری پول دھاندلی تھی جس کا مقصد نواز شریف کو انتخابی میدان سے باہر نکال کر عمران خان کی جعلی کامیابی کیلئے راہ ہموار کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر پاکستان کے عوام اور ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو مبارکباد دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے (ن) لیگ کے کارکنان کی دعائیں قبول کی ہیں۔۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ نان پی سی او انصاف کی ایک جھلک ہے۔۔احسن اقبال نے کہا کہ میں کراچی سے خیبر تک تمام لیگی کارکنان کو اس فیصلے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر خواجہ آصف نے کہاکہ عدالتی فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ۔انصاف کی فتح ہوئی ہے۔نواز شریف کے چاہنے والوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.