پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے شہر میں شائقین کرکٹ کیلئے بڑی بڑی سکرینیں لگائی گئیں

بدھ ستمبر 19:50

پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے شہر میں شائقین کرکٹ کیلئے بڑی بڑی سکرینیں ..
لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان اور بھارت کے مابین یو اے ای میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچ کو دیکھنے کیلئے صوبائی دارلحکومت لاہور کے مختلف حصوں میں شائقین کرکٹ کیلئے بڑی بڑی سکرینیں لگائی گئی تھیں جبکہ ریسٹورنٹس میں بھی شائقین کرکٹ کیلئے ٹی وی سیٹ پر میچ دیکھانے کا انتظام کیا گیا تھا،شائقین میچ کے دوران پاکستانی بلے بازوں کی اچھی بیٹنگ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ،پاک بھارت میچ کے دوران لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک بھی کم رہی ،گھروں میں میچ دیکھنے کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ۔