پنجاب بھر میں 9اور 10محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہو گی

بدھ 19 ستمبر 2018 20:07

پنجاب بھر میں 9اور 10محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنے اور شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے 9اور 10محرم الحرام کو ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم مسلح افواج ، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ، خواتین ، بزرگ شہری ، بچے (12سال سے کم عمر ) اور صحافی (جن کے پاس اپنے ادارے کا کارڈ ہو ) اس پابندی سے متشنیٰہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :