Live Updates

حکومت عدلیہ کے ہر فیصلے پر عملدر آمد کریگا ،ْوزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

عدالتوں اور نیب کے معاملات کا حکومت سے تعلق نہیں ہے ،ْحکومت عوامی خواہشات کی امین ہے،قومی سرمایہ لوٹنے والوں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لانے کی اپنی ذمہ داری ادا کرتی رہے گی ،ْبیان

بدھ 19 ستمبر 2018 20:07

حکومت عدلیہ کے ہر فیصلے پر عملدر آمد کریگا ،ْوزیر اطلاعات چوہدری فواد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیراطلاعا ت و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ حکومت عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے ،ْ عدالت کے ہر فیصلہ پر عملد رآمد کیا جائیگا ،ْعدالتوں اور نیب کے معاملات کا حکومت سے تعلق نہیں ہے ،ْحکومت عوامی خواہشات کی امین ہے،قومی سرمایہ لوٹنے والوں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لانے کی اپنی ذمہ داری ادا کرتی رہے گی۔

بدھ کو بیان میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے اور عدالت کے ہر فیصلے پر عمل درآمد کرے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالتوں اور نیب کے معاملات کا حکومت سے تعلق نہیں ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے اور قانون کے مطابق اپنے امور انجام دینے کا مجاز ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اداروں کی مضبوطی اور ان کی تقویت پر یقین رکھتی ہے۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر ملزمان کو اسلامی اور اخلاقی روایات کی روشنی میں سہولیات فراہم کیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا مفاد اور خواہش ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت عوامی خواہشات کی امین ہے،قومی سرمایہ لوٹنے والوں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لانے کی اپنی ذمہ داری ادا کرتی رہے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات