نوازشریف کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اطمینان کااظہار

کوئی غلط کام نہیں کیا، میراضمیرمطمئن تھا، اللہ حق اور انصاف کاساتھ دیتا ہے، اللہ مجھے انصاف دے گا،سابق وزیراعظم

بدھ 19 ستمبر 2018 20:25

نوازشریف کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اطمینان کااظہار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میراضمیرمطمئن تھا، اللہ حق اور انصاف کاساتھ دیتا ہے، اللہ مجھے انصاف دے گا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے میاں محمدشہباز شریف ،مرتضیٰ جاوید عباسی، چودھری تنویر ،سردار مہتاب سمیت لیگی رہنمائوں نے سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر میاں شہبازشریف اور لیگی رہنمائوں نے سابق وزیراعظم کو رہائی کو مبارکباد دی۔ سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا میرا ضمیر مطمئن تھا انہوں نے کہاکہ مجھے یقین تھا کہ میں بے گناہ ہوں اللہ حق اور انصاف کاساتھ دیتا ہے انہوں نے کہاکہ اللہ مجھے انصاف دے گا۔

متعلقہ عنوان :