بھمبر، بوائز ہائی سکول ڈھوک للیاں میں چھٹی کلاس کے بچوں پر وحشیانہ تشدد، 8 متاثرہ طلبہ اپنے والدین کے ہمراہ ڈی سی آفس پہنچ گئے

بدھ 19 ستمبر 2018 20:26

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھوک للیاں میں چھٹی کلاس کے بچوں پر وحشیانہ تشدد، 8 متاثرہ طلبہ اپنے والدین کے ہمراہ ڈی سی آفس پہنچ گئے۔ تشدد میں ملوث استاد کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوںکی حالت زار دیکھ کر سزا کو تشدد قرار دیا ، استاد کیخلاف فوجدار ی مقدمہ درج کرنے اور محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھوک للیاں میں چھٹی کلاس کے معصوم طالب علموں نے ریاضی کے ایک ٹیسٹ میں 20 میں سے 15سے 18 نمبرات حاصل کیے جس پر استاد طیش میں آ گیا اور اس نے بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث8 طلبہ شدید زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ طلبہ کے جسموں پر تشدد کے نشانات دیکھ کر استاد کی سزا کے بجائے اسے بد ترین تشدد قرار دیا اور فوری طور پر استاد کے خلاف فوجداری مقدمہ قائم کرنے اور محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :