Live Updates

’’امی جی !تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی ہے‘‘،شہباز شریف نے نواز شریف کی سزامعطلی کی خوشخبری والدہ کوفون پر سنائی

بدھ 19 ستمبر 2018 20:33

’’امی جی !تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی ہے‘‘،شہباز شریف نے نواز شریف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کو ٹیلی فون کرکے بڑے بھائی محمد نوازشریف کی سزا معطلی کی خوشخبری سنائی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی رہائی کا فیصلہ سامنے آتے ہی شہباز شریف نے والدہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ’’ امی جی تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی ہے‘‘۔بیٹے کی رہائی کے فیصلے پر نواز شریف کی والدہ نے اللہ کا شکر ادا کیا اور فیصلے پر اظہار اطمینان کیا۔شہباز شریف نے والدہ کو بتایا کہ وہ اڈیالہ جیل جارہے ہیں اور رہائی کاپروانہ ملتے ہی وہ نوازشریف،مریم نواز اور محمد صفدر کو لے کر لاہور آجائیں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات