بجلی کی تاروں پر گرنے کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے طلباء کی ہلاکت،وزیراعلی نے نوٹس لے لیا

بدھ 19 ستمبر 2018 20:33

بجلی کی تاروں پر گرنے کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے طلباء کی ہلاکت،وزیراعلی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بالاکوٹ میں الخدمت فائونڈیشن سکول میں اسمبلی کے وقت پرچم کشائی کے دوران لوہے کا پائپ سکول کی عمارت کے انتہائی قریب سے گذرنے والی بجلی کی تاروں پر گرنے کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 3 طلباء اور ایک استاد کی ہلاکت کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیا ع پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے دُعا کی کہ اللهتعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔ا