اوپن کرنسی مارکیٹ،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر مستحکم رہی

بدھ 19 ستمبر 2018 20:36

اوپن کرنسی مارکیٹ،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو اور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر مستحکم رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزا نٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید124.25روپے سے گھٹ کر124.22روپے اور قیمت فروخت124.35روپے سے گھٹ کر124.32روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدبغیر کسی تبدیلی کے 125.20روپے اور قیمت فروخت125.50روپے برقرار رہی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید145.50روپے اور قیمت فروخت147.25روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید بھی164روپے اور قیمت فروخت165.80روپے مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید33.20روپے برقرار رہی جب کہ قیمت فروخت10پیسے کی کمی سی33.70روپے سے گھٹ کر33.60روپے ہوگئی ۔ یو اے ای درہم کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سی34.20روپے سے گھٹ کر34روپے اور قیمت فروخت30پیسے کی کمی سی34.70روپے سے گھٹ کر34.40روپے ہوگئی۔ چینی یو آن کی قیمت خرید18.80روپے اورقیمت فروخت19.80روپے مستحکم رہی ۔