تمام اداروں کو ساتھ لیکر چلیں گے، نیب کو مزید بااختیار بنائیں گے

وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کا میوچل لیگل اسسٹنس بل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

بدھ 19 ستمبر 2018 20:22

تمام اداروں کو ساتھ لیکر چلیں گے، نیب کو مزید بااختیار بنائیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور نیب کو مذید با اختیار بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو میوچل لیگل اسسٹنس بل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیر صدارت میوچل لیگل اسسٹنس بل سے متعلق وزارت قانون وانصاف میںاجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت داخلہ،ایف آئی اے اور نیب کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں میوچل لیگل اسسٹنس ڈرافٹ بل زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں موجود نمائندگان نے ڈرافٹ بل پر اپنی سفارشات پیش کیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا کہ تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو مزید بااختیار بنائیں گے، بل کی بدولت کرپشن کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی دولت واپس لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ قانون بننے سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔