دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کی سربراہی کا فیصلہ حکومت کریگی،سینیٹر رحمن ملک

کوشش کریں گے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے دونوں ایوانوں پر مشتمل ایک ہی کمیشن بنایا جائے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 ستمبر 2018 20:59

دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کی سربراہی کا فیصلہ حکومت کریگی،سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کی سربراہی کا فیصلہ حکومت کرے گی، کوشش کریں گے دھاندلی کی تحقیقات کے لئے دونوں ایوانوں پر مشتمل ایک ہی کمیشن بنایا جائے،اراکین سینیٹ کی شمولیت اور سفارشات کی تجاویز کو پارلیمانی کمیشن میں شامل کیا جائے تو بہتر ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالرحمان ملک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیشن تشکیل دینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ممبران پر مشتمل ایک ہی کمیشن تشکیل دیا جائے، الگ الگ کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی داخلہ کمیٹی نے اس حوالے سے کچھ کام کیا ہے اور سفارشات بھی تیار کی ہیں۔ سینیٹ کے اراکین کی شمولیت اور سفارشات کی تجاویز کو پارلیمانی کمیشن میں شامل کیا جائے تو بہتر ہے۔