محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کا 4 رکنی وفد آذربائیجان روانہ ہوگیا

پاکستان اور آذربائیجان کے آپس میں تعلقات دوستانہ ،پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی روابط کو مزید فروغ ملے گا،چیئرمین سینیٹ

بدھ 19 ستمبر 2018 20:49

محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کا 4 رکنی وفد آذربائیجان روانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کا 4 رکنی پارلیمانی وفد بدھ کی صبح اسلام آباد سے آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوگیا۔ سینیٹ کے وفد کو آذربائیجان کی پارلیمنٹ کے چیئرمین نے پارلیمنٹ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

وفد اپنے دورے کے دوران آذربائیجان کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کرنے کے علا وہ آذربائیجان کے صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کرے گا‘ جبکہ دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور پارلیمانی قیادت سے ملاقاتیں بھی دورے میں شامل ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے آپس میں دوستانہ تعلقات ہیں اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔ وفد میں سینیٹ میں قائد ایوان ، سینیٹرز سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل ‘ محمد ایوب آفریدی اور نگہت مرزا شامل ہیں۔