فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 1لاکھ 33 ہزار 830 حجاج واپس وطن پہنچ گئے

بدھ 19 ستمبر 2018 20:49

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 1لاکھ 33 ہزار 830 حجاج واپس وطن پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں مجموعی طور پر 1لاکھ 33 ہزار 830 حجاج واپس وطن پہنچ گئے ہیں، حج فلائٹ آپریشن 25 ستمبر تک مکمل کر لیاجائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج کے بعد فلائٹ آپریشن خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ جدہ اور مدینہ منورہ سے پروازوں کے ذریعے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طورپر ایک لاکھ 33ہزار 830 حاجیوںکو واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ حج فلائٹ آپریشن میں قومی ایئر لائن پی آئی اے، ایئربلیو اور سعودی ایئر لائن حصہ لے رہی ہیں۔ 25 ستمبر تک باقی حاجیوں کو بھی وطن واپس پہنچادیاجائے گا۔