دارالحکومت مظفر آباد میں محرم الحرام کی سیکورٹی کا جائزہ لینے انسپکٹر جنرل پولیس مرکزی امام بارگاہ پہنچ گئے ، سیکورٹی کا جائزہ لیا

بدھ 19 ستمبر 2018 21:01

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) دارالحکومت مظفر آباد میں محرم الحرام کی سیکورٹی کا جائزہ لینے انسپکٹر جنرل پولیس مرکزی امام بارگاہ پہنچ گئے ، مرکزی امام بارگاہ میں سیکورٹی کا جائزہ لیا ‘ 9اور 10محرم کو جلوسوں کے روٹ کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو ہر مقابلے کے لیے تیار رہنے اور آنے جانے والے کو جامع چیک کرنے سمیت مشکوک افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی ۔

اِس موقع پر ڈی آئی جی ریجن مظفر آباد ‘ ایس ایس پی راجہ اکمل خان ‘ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ارشد حسین نقوی اور ڈی ایس پی سٹی ریاض مغل بھی ان کے ہمراہ تھے ‘ مرکزی امام بارگاہ کے دورہ کے موقع پر انہوں نے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور اُنہیں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور سخت سیکورٹی کے بارے ذائرین کو آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :