ْوزیراعلیٰ پنجاب سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپرزایڈیٹرزکے صدر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
سیاسی امور،ملکی صورتحال اوراخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
بدھ 19 ستمبر 2018 21:03
(جاری ہے)
ہماری نیت ٹھیک اورسمت درست ہے ۔میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔پنجاب میں آپ کو ہر سطح پر میرٹ نظر آئے گا۔کابینہ مکمل ہوچکی ہے اور وزراء کو ذمہ داریاں تفویض کی جاچکی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ فیصلے مشاورت سے کر کے ان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے ۔
سابق دور کے منصوبوں کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے ۔کابینہ کی سب کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہے جو کہ اپنا اپنا کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروںکے نئے منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ہم قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔اینٹی کرپشن ادارے کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔اینٹی کرپشن ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دی جاچکی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارا کام آپ کو نظر آئے گااورفرق بھی۔ میں صبح سے رات گئے تک سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہتا ہوں ۔وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے سے قبل دوپہر کو دو گھنٹے آرام کرتا تھا اوراب آرام کا وقت نہیں ملتا ،ہر وقت کام میں مصروف رہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شعبہ سیاحت کے فروغ کے بہت مواقع موجود ہیں۔ہم ان مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیںگے۔جنوبی پنجاب میں خوبصورت مقامات کو ترقی دے کرسیاحت کو فروغ دیں گے۔میںہر ماہ دو دن جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان میں گزاروں گا۔میرے ساتھ سیکرٹریز بھی ہوںگے اور لوگوں کے مسائل وہاں پر ہی حل کریںگے۔اخبارات کے اشتہارات کی مد میںواجبات کی ادائیگی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کریںگے۔انہوں نے کہاکہ ہم میڈیا اکیڈمی بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیںاور میڈیا اکیڈمی کے قیام کے منصوبے کیلئے آپ لوگوں کی مشاورت اورتجاویز چاہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اخباری صنعت کے مسائل ا ن کی مشاورت سے حل کریںگے۔میں نے پروٹوکول ختم کردیا ہے اورمجھے ہر کوئی مل سکتا ہے ۔ لینڈریکارڈ سسٹم کے تحت اراضی سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ میری کوشش ہے کہ اراضی سینٹرز کو تحصیل سے قانونگوہی تک لے جایا جائے۔ای۔خدمت سینٹرز کو بتدریج ہر ضلع اورپھر تحصیل کی سطح پر لیکر جائیںگے۔سیف سٹی اتھارٹی کادائرہ کار بھی ہر ڈویژن تک پھیلائیں گے۔اس موقع پر کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرزکے صدرعارف نظامی کی سربراہی میں وفد نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ صاف گو شخص ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے آپ کو وزیراعلیٰ بنا کر خوبصورت انتخاب کیا ہے ۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،مشیران عون چوہدری ،اکرم چوہدری،سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی پی آراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
-
سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں کمیشن پاس کرکے گزیٹڈ آفیسر بن گئیں
-
یو اے ای اور پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ سے متعلق پیش گوئی کر دی گئ
-
پاکستان میں ایکس کی بندش دوسرے ماہ میں داخل
-
پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے بعد لڑائی رُک گئی ہے، طالبان حکومت
-
پوٹن کا دوبارہ انتخاب، روس میں کون سی تبدیلیاں آ سکتی ہیں؟
-
حسن اور حسین نواز فلیگ شپ،ایون فیلڈاور العزیز ریفرنسز سے بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.