محرم ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا خصوصی ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

566افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے،4 ڈی ایس پیز،19انسپکٹرز بھی ڈیوٹی دینگے

بدھ 19 ستمبر 2018 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لئے خصوصی ٹریفک /ڈائیورشنپلان وضع کر دیا، نویں محرم کے جلوس کے لئے 566افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے،4 ڈی ایس پیز،19انسپکٹرز بھی ڈیوٹی پر تعینات ،تا کہ شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے ، نویں محرم الحرام کے جلوس کا آغاز امام بارگاہ جی سکس ٹوسے ہو گا جلوس کے دوران جی سکس سروس روڈ ،صدر روڈ،میلوڈی چوک ،پولی کلینک لقمان حکیم سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ جی سکس پر اختتام پذیر ہوگا،کلثوم پلازہ فضل حق روڈ ،چائنہ چوک تک،پوسٹ آفس سروس روڈ، صدر روڈ،میلوڈی چوک ،میونسپل چوک سے لال مسجد سے شہداء چوک جی پی اوتک، پولی کلینک سے اقبال ہال تک،لقمان حکیم روڈ صبح 8بجے سے اختتام جلوس تک بند رہے گا،کلثوم پلازہ سے چاند تارہ چوک تک سیونتھ ایونیو چوک تک ون وے استعمال ہو گا،جبکہ شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

جلوس کے شرکاء اپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں گے، جلوس کے راستوں میں کسی بھی قسم کی پارکنگ ممنوع ہو گی ،شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوںکاانتظام، ITPریڈیو ایف ایم92.4 اپنی خصوصی نشریا ت کے ذریعے بھی شہریوں کو صورت حال سے باخبر رکھے گا ۔۔۔۔