بھکر،مثبت صحافت کے ذریعے عوام کی بہترین خدمت کی جا سکتی ہے ، وقاص رشید

میڈیا سے وابستہ افراد اگر ذمہ داری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تو عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے ،ڈپٹی کمشنر بھکر

بدھ 19 ستمبر 2018 21:29

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) مثبت صحافت کے ذریعے عوام کی بہترین خدمت کی جا سکتی ہے ،میڈیا سے وابستہ افراد اگر ذمہ داری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تو عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے ،۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نے صدرایڈیٹر کونسل بھکررائواظہرشبیر کی قیادت میں ملنے والے ایڈیٹر کونسل کے عہدیداران و ممبران سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

جس میںایڈیٹر کونسل کے جنرل سیکرٹری چیف ایڈیٹرروزنامہ اپنا بھکر ادریس عمران رانا، چیف ایڈیٹر روزنامہ عوام کی عدالت‘ رانا انیل چوہان ‘ چیف ایڈیٹر روزنامہ سوال نامہ تنویر قمر گادی ‘ چیف ایڈیٹرروزنامہ سچائی محمد آصف خان نیازی،چیف ایڈیٹر روز نامہ وائس آف بھکررضااللہ ظہیر اور روزنامہ گریٹر تھل کے چیف ایڈیٹر محمد ارقم یار اولکھ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بھکر ایڈیٹر کونسل کا قیام قابل تحسین اور باعث فخر ہے ‘ میڈیا انتظامیہ اورعوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحافت کا شعبہ انتہائی مقدس پیشہ ہے عصر حاضر میں میڈیا کے بڑھتے رجحانات اور اس سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت نے اس شعبہ کو مزید چیلنجنگ بنادیا ہے، انہوں نے کہا کہ بھکر ایک دور افتادہ اورپسماندہ ضلع ہے یہاں سے ایک درجن سے زائد روزانہ اخبارات کا شائع ہونا حیران کن بھی ہے او رباعث مسرت بھی۔

انہوں نے کہا کہ اخبارات کے ذریعے نہ صرف مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے بلکہ عوام کی تربیت و اصلاح بھی کی جا سکتی ہے ۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے اور امن وامان قائم کرنے میں میڈیا کاکردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ صحافیوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے لیکن اپنے اتحاد اور ذمہ دارانہ طرزعمل سے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دور افتادہ علاقوں اور مضافات میں سرکاری محکموں کی کارکردگی اور گورننس ہمیشہ سوالیہ نشان رہتی ہے اور یہ میڈیا ہی کی بدولت ممکن ہے کہ ان علاقوں کی آواز روزانہ ہم تک پہنچے اور ہم میڈیا کی نشاندہی پر سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بروقت اور ضروری اقدامات عمل میں لائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بھکر کے اخبارات نے ہمیشہ سچ لکھا ہے ،انہوں نے کہا کہ میڈیا مختلف محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے اور اسی تناظر میں غور و فکر کے بعد اپنے تجزیہ کا اظہار کرتا ہے‘ میڈیا کسی بھی چیز یا معاملے کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیتا ہے اور اس سلسلے میں بہت سے عوامل مدنظر رکھے جاتے ہیں اور اس کے بعد ہی عوام کے سامنے اپنے تجزیہ کا اظہار کیاجاتا ہے اگر ان عوامل میں سے کوئی ایک بھی نظر انداز ہو جائے تو یہ تجزیہ یا اظہار رائے کا عمل ادھورا رہ جاتا ہے جیسے کسی بھی معاملے میں عوامی رائے علاوہ ازیں کسی بھی معاملے میں کسی ادارے ‘ محکمہ کا موقف یا کسی افسر کا موقف لینا ضروری ہو اور اس موقع پر موقف دستیاب نہ ہو تو میڈیا کا خبر و اشاعت کا عمل مکمل نہیں ہو سکتا لہٰذا میڈیا والے نہ اس معاملے بارے خبر بغیر چھان بین کے کوئی خبر شائع کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا اپنے کام کے سلسلے میں پوری چھان بین کرے اور اپنے فرائض بہترین انداز میں سرانجام دے اور اس سلسلے میں موثر حکمت عملی اپنائے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام محکمہ جات کو جگائیں اور ان کو بتائیں کہ ان کے کیا فرائض اور ان فرائض کو کس طرح سرانجام دیں اورمحکمہ ایجوکیشن سے متعلق اگر کوئی کام ہے تو محکمہ ایجوکیشن کو بتایا ہے کہ اس کام کو ذمہ داری کو کس طرح سرانجام دینا ہے اسی طرح میونسپل سے متعلقہ امور اور فرائض ان کے محکمہ جات کو بتائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا زیادہ تر وقت اس چیز میں گزرتا ہے کہ میں تمام محکمہ چیز سے زیادہ سے زیادہ آئوٹ پٹ حاصل کروں کوشش ہے کہ تمام ادارے اپنے فرائض درست انداز میں سرانجام دیں ‘ میونسپل والے صفائی کے امور وغیرہ پر توجہ دیں ایجوکیشن و ہیلتھ کے ادارے مروجہ پالیسی پر عمل کریں جس میں سیاسی دخل اندازی اور سفارش وغیرہ نہ ہو ‘ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی ہے کہ بطور قوم ہم شارٹ کٹ کے عادی ہیں کام کی تکمیل کیلئے درست طریقہ اختیار نہیں کرتے جوکہ افسوسناک ہے اگر کوئی شخص مجھے ذاتی طو رپر پسند نہیں ہے مگر وہ ضلع کی بہتری کیلئے کام کرر ہا ہے تو میں اس کو سپورٹ کروں گا انہوں نے کہا کہ آپ سب لوگوں نے مل جل کر کام کرنا ہے ایک ٹیم کی طرح اور میں بھی آپ کی ٹیم کا حصہ ہوں آپ سب لوگوں نے بہترین آئوٹ پٹ دینی ہے ضلع کی بہتری کے سلسلہ میں تمام دوست احباب لوگوں کی تجاویز کو ترجیح دی جائیگی اور زیر غور لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :