سرگودھا،محرم کی مجلس میں سیکورٹی ڈرون کیمرے کی ویڈیو بنانے والا مشکوک شخص گرفتار مقدمہ درج

بدھ 19 ستمبر 2018 21:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) محرم کی مجلس میں سیکورٹی ڈرون کیمرے کی ویڈیو بنانے والے مشکوک شخص کو پویس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 50 شمالی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقد مجلس اور جلوس کے موقع پر انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی ڈرون کیمرہ کی دوران پرواز ویڈیو بنانے والے مشکوک شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت وقار شاہد سکنہ ڈھڈی کالونی سے ہوئی ہے جس سے مزید کاروائی جاری ہے،

متعلقہ عنوان :