سرگودھا، صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت بغیر اجازت مجالس و جلوس نکالنے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنوالے دو افرد کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 19 ستمبر 2018 21:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت بغیر اجازت مجالس و جلوس نکالنے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنوالے دو افرد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، سٹیلائٹ ٹائون پولیس کے مطابق چک نمبر 43 شمالی گنیانوالہ میں اللہ بخش اور ذاکر نزیر نے غیر قانونی طور پر اپنی حویلی میں مجلس عزا اور جلوس کا انعقاد کیا جس سے علاقہ میں گشیدگی پھیل گئی تاہم اطلاع ملنے پر حالات پر قابو پا لیا گیا ہے ، دونوں افراد کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :