Live Updates

میاں نواز شریف کی سز ا کی معطلی خوش آئند ہے،پیر اعجاز ہاشمی

بدھ 19 ستمبر 2018 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیراعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سز ا کی معطلی اور رہائی کا حکم خوش آئند ہے۔ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب انتخابات میں مسلم لیگ ن کوسیاسی نقصان پہنچ ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اب ان کی رہائی کا کوئی سیاسی فائدہ نظر نہیں آرہا۔دیکھنا ہوگا سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے۔ پہلے بھی نظر آرہا تھا کہ احتساب عدالت کا کمزور فیصلہ ہے اور ہائی کورٹ سے ملنے والا ریلیف عارضی ہے۔ اسے مستقل نہیں کہا جاسکتا لیکن عدل و انصاف ہونا چاہیے۔اور قانون کی بالادستی کے ساتھ کرپشن کے خاتمے کا بھی ہر پاکستانی کو وعد ہ بھی کرنا چاہئے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات