ْ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان لوٹی دولت واپسی کا معاہدہ خوش آئند ہے،صاحبزادہ حامد رضا

نواز شریف کے حق میں عدالتی فیصلہ قبول کرتے ہیں حکومت جنگی بنیادوں پر برطانیہ سے مفرور مجرموں کو پاکستان لانے کے لئے اقدامات کرے، امریکہ اور بھارت سازش کے تحت پاکستان اور چین کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں

بدھ 19 ستمبر 2018 21:26

ْ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان لوٹی دولت واپسی کا معاہدہ خوش آئند ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان لوٹی دولت واپسی کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ نواز شریف کے حق میں عدالتی فیصلہ قبول کرتے ہیں۔حکومت جنگی بنیادوں پر برطانیہ سے مفرور مجرموں کو پاکستان لانے کے لئے اقدامات کرے۔ امریکہ اور بھارت سازش کے تحت پاکستان اور چین کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

حکومت سی پیک پر پیدا ہونے والے خدشات دور کرے۔ پاکستان کو ایران، چین، روس اور ترکی کے ساتھ مل کر نیا بلاک بنانا چایئے۔ گیس کی حالیہ قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ حکومت منی بجٹ میں عوام پر نئے ٹیکس لگا رہی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

قرضوں میں ڈوبا ملک حکام کی عیاشیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

امریکہ نواز خارجہ پالیسی ختم کرنے کا وقت آ گیا۔ امریکی غلامی کی زنجیریں توڑ کو قومی مفاد سے ہم آہنگ آذادانہ خارجہ پالیسی تیار کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ن لیگ اپنے حق میں ہونے والے فیصلے کو کیسے تسلیم کرتی ہے یا نہیں۔ ہمیشہ عدلیہ مخالف پالیسی اپنانے والی ن لیگ اب کس منہ سے فیصلہ قبول کرے گی۔

صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب میں مسائل کی درست نشاندہی کی گئی ہے۔ حکومت تعلیم سے محروم دو کروڑ بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے۔ نئی حکومت کو پچاس ہزار گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ یاد دلاتے رہیں گے۔ پاکستانی حکومت کو سعودی عرب اور ایران سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنا چایئے۔ پاکستان عالم اسلام کے باہمی تنازعات کے حل کے لئے مصالحانہ کردار ادا کرے۔ قوم غربت و افلاس اور بے روزگاری کی آگ میں جل رہی ہے۔ نئی حکومت عوام کے مسائل میں اضافہ کی بجائے کمی کرے۔ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔