پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام ورلڈ اوزون ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

بدھ 19 ستمبر 2018 21:52

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسزکے زیر اہتمام انڈسٹریز کے اشتراک سے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم پاکستان کے بلین ٹری منصوبے کے تحت شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر واٹر اینڈ انوائرمنٹ فورم سے مسعود علی خان،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد اکرم، سینئر تجزیہ نگار سلمان عابد، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے سلیم باریار، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید ، صدر فپواسا اور ممبر سنڈیکٹ ڈاکٹر محبوب حسین، میڈیا کو آرڈینیٹر محمد وقار، فیکلٹی ممبران اور طلبا ء و طالبات نے شرکت کی ۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر ساجد نے شرکاء کو ماحولیاتی آلودگی بارے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سبزے کی اہمیت اور کاربن کے نقصانات بارے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھری ہوا اور ساز گار ماحول کیلئے پودوں کی افزائش بہت ضروری ہے۔ بعد ازاں ساجد رشید احمد و دیگرنے کالج کے لان میں پھلدار پودے لگا ئے۔