یو ای ٹی لاہور اور اس سے الحاق شدہ کالجز کیلئے خصوصی سیشن کا اہتمام

بدھ 19 ستمبر 2018 21:52

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور اس سے الحاق شدہ کالجز کیلئے خصوصی سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے میٹنگ کی سربراہی کی ۔کنوینئر ایڈمیشن کمیٹی ڈاکٹر محمد علی مئود نے الحاق شدہ کالجز کے حوالے سے امتحانی سسٹم اور مارکنگ کے معیار پریزینٹیشن دی ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوالٹی معیار کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اورہم اپنے سب کیمپسز میں بھی وہی معیار یقینی بنانا چاہتے ہیں جو یو ای ٹی مین کیمپس میں ہے۔اسکے کیمپسزکوالٹی کے معیار کو یقینی بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس حوالے سے یو ای ٹی انہیںمکمل سپورٹ کرے گی۔میٹنگ کے اختتام پر انہوں نے تمام سربراہان سے یونیورسٹی کی بہتری کے حوالے سے تجاویز بھی لیں۔میٹنگ میں ڈاکٹر غلام عباس انجم ،رجسٹرار عابد عمر،پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاکر اور ڈین کیمیکل انجینئرنگ ڈاکٹر ندیم فیروز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :