گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کورکمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کی ملاقات

بدھ 19 ستمبر 2018 22:04

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کورکمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی ، وقار اور دفاع کی ضمانت مسلح افواج قوم کا فخر ہے، پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باعث ہی ملک کے معاشی حب کراچی میں امن قائم ہوا ہے،امن کے قیام میں مسلح افواج کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :