Live Updates

حکومت نے اہم ترین وزارت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے وزارت کیڈ ختم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا،سی ڈٰی اے کووزارت داخلہ کے ماتحت، سوشل ویلفیئر کے اداروں اورفیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کووزارت تعلیم کے ماتحت کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 ستمبر 2018 20:14

حکومت نے اہم ترین وزارت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 ستمبر 2018 ء) حکومت نے وزارت کیڈ ختم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔سی ڈٰی اے کووزارت داخلہ کے ماتحت،سوشل ویلفیئرکےاداروں اورفیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کووزارت تعلیم کے ماتحت کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کا وزارت کیڈ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت کیڈ کےتمام اداروں کودوسرےاداروں میں تقسیم کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے تقسیم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔اسلام آباد کلب کابینہ ڈویژن کے ماتحت کام کرے گا۔نوٹیفیکشن کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈموسمیاتی تبدیلی کے ماتحت کام کرے گا،جب کہ سوشل ویلفیئرکےادارے وزارت تعلیم و تربیت کے ماتحت کام کریں گے۔

(جاری ہے)

سی ڈٰی اے کووزارت داخلہ کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کوبھی وزارت تعلیم کے ماتحت کر دیا گیا۔واضح رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی کابینہ مختصر ہو گی۔ اسی سلسلے میں اب تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے تحت عید کے فوری بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد وزارت کیڈ کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کو ختم کرتے ہوئے اسلام آباد کے ہسپتالوں کو وزارت صحت کے ماتحت کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا جائے گا۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیگر ایسے ادارے جن کا انتظام وزارت کیڈ کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے سپرد تھا، ان کا انتظام دیگر اور متعلقہ وزارتوں کو سونپ دیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات