نواز شریف، ان کی صاحبزادی اور داماد فیصلے کا بے چینی سے انتظار کرتے رہے

نوازشریف نے پی ٹی وی پر عدالتی فیصلہ سنا، بیگم کے انتقال کے باعث خوشی کا اظہار نہیں کیا

بدھ 19 ستمبر 2018 22:07

نواز شریف، ان کی صاحبزادی اور داماد فیصلے کا بے چینی سے انتظار کرتے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف ، ان کی صاحبزادی اور داماد کی سزا معطلی کے فیصلے کا بے چینی سے انتظار کرتے رہے نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں اپنے کمرے میں پی ٹی وی پر عدالتی فیصلہ سناتاہم ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث نوازشریف نے خوشی کا اظہار نہیں کیا،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو جیل کے عملے نے عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا ۔