Live Updates

عمران خان کا سعودی شاہی پیلس میں آمد کے موقع پر شاندار استقبال

وزیراعظم کے سعودی شاہی پیلس میں آمد کے موقع پر قومی ترانے کی دھنوں سے استقبال کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 ستمبر 2018 20:49

عمران خان کا سعودی شاہی پیلس میں آمد کے موقع پر شاندار استقبال
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کا سعودی شاہی پیلس میں آمد کے موقع پر قومی ترانے کی دھنوں سے استقبال کیا گیا۔ سعودی کنگ شاہ سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سعودیفرماں روا سے سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سعودی فرماں روا شاہ سے ملنے شاہی محل پہنچے جہاں ان کی سعودیفرماں رواں سے ملاقات ہوئی۔

سعودی شاہی پیلس آمد پر عمران خان جا شاندار استقبال کیا گیا۔ سعودی کنگ شاہ سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔جب کہ اس موقع پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھنیں بھی بجائی گئیں اور عمران خان کا قومی ترانے کی دھنوں سے استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹریوسف العثیمین سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو۔

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق ملاقات میں موجود تھے۔ اس سے قبل دورہ سعودی عرب پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات عمرہ ادا کیا۔ ان کی آمد پر خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاگیا، جہاںوزیراعظم نے نوافل ادا کیے اور ملک کی خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے جدہ پہنچے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،، وزیر خزانہ اسد عمر،، وزیر اطلاعات فوادچوہدری اور مشیر تجارت عبد رزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ جدہ سے مدینہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جب کہ پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر ننگے پاؤں قدم رکھا تھا، روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور وہاں نماز مغرب اور نوافل ادا کیے تھے۔ رواں برس جون میں بھی عمران خان عمرے کی ادائیگی کے لیے خصوصی طیارے سے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اترے تو وہ ننگے پاؤں تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات