مری میں محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

بدھ ستمبر 22:28

مری۔ 19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ’’سرکل مری‘‘ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے احکامات پر مری محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔سیکیورٹی کے پیش نظرروڈ پر جلوس کی وجہ سے محرم الحرام کے دنوں میں RMKروڈ تریٹ کے مقام سے ,، 09 محرم الحرام کومورخہ20ستمبر کو 10بجیرات سے 01بجیرات تک بند رہے گی۔

10محرم الحرام مورخہ21ستمبر کو 01بجیدن سے لیکر اختتام جلوس تک راولپنڈی مری کشمیر روڈ(RMK) روڈ ٹریٹ کے مقام سے بند رہے گی ۔ 10 محرم الحرام کو نیومری روڈ اور کوٹلی ستیاں روڈ پرموہڑہ سیداں ، بھمروٹ سیداں ، بن بازار تا سنگسیری بازار بوقت ضروت ڈائیورش لگائی جائے گی ۔10محرم الحرام کو مری شہر لالہ زار ٹرن ، سول ہسپتال مری ، لوئر مال ، مرحبا چوک امتیاز شہید روڈ پر 01بجیدن سے اختتام جلو س تک کسی قسم کی گاڑی انٹر نہیں ہونے دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

عوام الناس اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بانسرہ گلی ، گھوڑا گلی ، تریٹ بازار ، سالگراں اور سترہ میل ٹول پلازہ پر ڈائیورشن پلان کے مطابق ٹریفک وارڈنز افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے عوام الناس سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ اس ٹائم کے دورانیہ میں مری سے راولپنڈی اسلام آباد آنے و جانے کے لئے ایکسپریس وے کا استعمال کریں اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اپ کو پریشانی سے بچا جا سکے اور کئی بھی کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ ٹریفک وارڈنز آفیسر اپکے معاون اور اپکے دوست ہیں سرکل کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم یا شکایت کی صورت میں فوری ہیلپ لائن 1915 آفس نمبر0519269200 پر رابطہ کریں۔