وزیر خزانہ اسد عمر سے سعودی ہم منصب کی ملاقات ،ْدونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے پہلوئوں پر تبادلہ خیال

بدھ ستمبر 22:36

وزیر خزانہ اسد عمر سے سعودی ہم منصب کی ملاقات ،ْدونوں ممالک کے درمیان ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے بدھ کو جدہ میں سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبدالله الجدان سے ملاقات کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات کے فریم ورک میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسد عمر وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورہ کے دوران وفد میں شامل تھے۔