سیکرٹری داخلہ برطانیہ ساجد جاویداور گورنرپنجاب چوہدری سرورکا دورہ بادشاہی مسجد

سیکرٹری داخلہبرطانیہ ساجد جاویدکے دورہ پاکستان سے پا ک انگلینڈ تعلقات مستحکم ہوں گے ،مولانا سید عبد الخبیر آزاد

بدھ 19 ستمبر 2018 22:40

سیکرٹری داخلہ برطانیہ ساجد جاویداور گورنرپنجاب چوہدری سرورکا دورہ ..
لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سیکرٹری داخلہ برطانیہ ساجد جاوید نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ بادشاہی مسجد کا دورہ کیا،چیئر مین مجلس علماء پاکستان وخطیب امام باد شاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے بادشاہی مسجد میں معززین اور افسران کے ہمراہ ان کا استقبال کیا جن میں کمشنر لاہور،سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی لاہور، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن راؤ ندیم اختر ،ایڈ منسٹریٹر بادشاہی مسجد آصف اعجاز تھے، مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد کے فن تعمیر اور تاریخ کو ان کے سامنے رکھا اور مسجد کے مختلف حصوں کا وزٹ بھی کروایا اور مسجد میں رکھے گئے تبرکات اور سونے اور چاندی کے تار سے لکھے گئے تاریخی قرآن کریم کی بھی زیارت کروائی،اس موقع پر مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے باہمی دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کرتے ہوئے کہابرطانیہ کے سیکرٹری داخلہ کی پاکستان آمد سے پاک انگلینڈ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، مولانا آزاد نے بتایاکہ لیڈی ڈیانا پرنس چارلس سمیت انگلینڈ کی اہم شخصیات نے بادشاہی مسجد کا وزٹ کیا اوروطن عزیز پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو ہمیشہ سراہا ،میرے والد مولانا ڈاکٹر سیدعبد القادر آازاد، رحمہ اللہ نی40سال قبل انٹر فیتھ ڈائیلاگ کی بنیاد بادشاہی مسجد لاہور سے رکھی اور آج ملک بھر اور بیرون ملک انٹر فتیھ ڈائیلاگ کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے،گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی اس موقع پر مولانا سید عبد الخبیر آزاد اور ان کے والد گرامی مولانا ڈاکٹر سید عبد القادرآ زاد کی امن کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور کہا کہ ہمیشہ آزاد خاندان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،بعد ازاں تمام مہمانوں نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ پڑھی ، مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے اس موقع پر وطن عزیز پاکستان اور مصور پاکستان شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال کیلئے خصوصی دعا کی گئی ،اور یوں یہ دورہ اپنے اختتام کو پہنچا ۔