وزیر خزانہ اسد عمر کی سعودی ہم منصب محمد بن عبدالله الجدان سے ملاقات

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات کے فریم ورک میں سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ ستمبر 22:40

وزیر خزانہ اسد عمر کی سعودی ہم منصب محمد بن عبدالله الجدان سے ملاقات
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے بدھ کو جدہ میں سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبدالله الجدان سے ملاقات کی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات کے فریم ورک میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسد عمر وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورہ کے دوران وفد میں شامل ہیں۔