Live Updates

شہزاد وسیم نے پنجاب سے سینٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ الیکشن کمشنر کو جمع کروا دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئررہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پنجاب سے سینٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ لاہور الیکشن کمیشن کے دفتر میں ریٹرنگ آفیسراورریجنل الیکشن کمشنر کو جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

نامزد امیدوار ڈاکٹر شہزاد وسیم نے گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے الگ الگ ملاقات کی اور سینٹ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات