نواز شریف کی رہائی کا فیصلہ شریف خاندان کے لئے ریلیف ہے، بلاول بھٹو

یقین رکھتے ہیں عدالتیں کسی سیاسی انتقام کا حصہ نظر نہیں آئیں گے قانون کی حکمرانی اور آزا عدلیہ کسی بھی جمہوری نظام کے لئے ضروری ہے،بیان

بدھ ستمبر 22:47

نواز شریف کی رہائی کا فیصلہ شریف خاندان کے لئے ریلیف ہے، بلاول بھٹو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہائی کا فیسلہ شریف خاندان کے لئے ریلیف ہے ۔ یقین رکھتے ہیں کہ عدالتیں کسی سیاسی انتقام کا حصہ نظر نہیں آئیں گے۔ قانون کی حکمرانی اور آزا عدلیہ کسی بھی جمہوری نظام کے لئے ضروری ہے۔ نواز شریف کی رہائی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انپے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد شریف خاندان مشکل دور سے گزر رہا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی رہائی شریف خاندان کے لئے ریلیف ہے ۔ فیصلے کے قانون پہلوؤں پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے ابھی اپیلوں پر فیصلہ کرنا ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ عدالتیں کسی سیاسی انتقام کا حصہ نظر نہیں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کسی بھی جمہوری نظام کے لئے ضروری ہے۔ پیپلز پارٹی عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کا ہر اول دستہ رہی ہے اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے عدالتی فیصلوں کا سامنا کیا۔ اپنے خلاف فیصلوں کے باوجود پیپلز پارٹی نے کبھی عدالتوں کو بے توقیر نہیں کیا۔