Live Updates

سعودی فرمانروا نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھر لی

ریاض میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے شاہ سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی

muhammad ali محمد علی بدھ 19 ستمبر 2018 21:38

سعودی فرمانروا نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھر لی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) سعودی فرمانروا نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھر لی، ریاض میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے شاہ سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بدھ کو ہونیوالی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا کے محل میں آمد کے موقع پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی پیش کی گئیں۔

 بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کا سعودی وفد سے تعارف کرایا گیا۔ شاہ سلمان کا تعارف پاکستانی وفد کے اراکین سے کروایا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے دوران باہمی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ سعودی فرمانروا نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے پہلی مرتبہ پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے مختصر دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات