Live Updates

انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن بھی پاکستانی سیاست میں دلچسپی لینے لگے

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دے دی

muhammad ali محمد علی بدھ 19 ستمبر 2018 22:00

انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن بھی پاکستانی سیاست میں دلچسپی لینے لگے
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2018ء) انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن بھی پاکستانی سیاست میں دلچسپی لینے لگے، تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز کیون پیٹرسن بھی پاکستان کی سیاست میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کیون پیٹرسن کے دوست ہیں۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بنائے جانے پر کیون پیٹرسن کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ کیون پیٹرسن نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں زلفی بخاری کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی بننے پر مبارکباد دی ہے۔ جبکہ ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ کیون پیٹرسن نے زلفی بخاری کو دنیا کا سب سے خوبرو وزیر بھی قرار دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات