نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں پھل فروش نےلوگوں میں مفت پھل بانٹنا شروع کر دیے

آجاؤ بیٹا پھل لے لو، اللہ تمھیں خوش رکھے بس گھر جا کر دو نفل ادا کرنا، فل فروش کی صدائیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ ستمبر 22:17

نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں پھل فروش نےلوگوں میں مفت پھل بانٹنا شروع ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 ستمبر 2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کے فیصلےاور رہائی کی خوشی میں ملک کے مخلتف شہروں میں کارکنان کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے۔مخلتف علاقوں میں ن لیگی رہنمائوں اور کارکنوں نے جشن منایا اورمٹھایاں تقسیم کی جب کہ کچھ کارکنان نے بھنگڑے بھی ڈالے ۔ نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کے بعد سے ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں پھل فروش نےلوگوں میں مفت پھل بانٹنا شروع کر دیے ہیں۔جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔پھل فروش لوگوں کو آوازیں دے کر بلا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی جیل سے رہا ہو گئی ہے اس خوشی میں مفت میں پھل بانٹ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

پھل فروش مزید کہتا ہے کہ بیٹا آجاواللہ آپ کو خوش رکھے بس دو رکعت نفل پڑھ کر اللہ سے دعا کرنا۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصلہ سننے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بڑی تعداد میں ن لیگ کے کارکن جمع تھے،سزا معطلی کا فیصلہ سنتے ہی جشن منایا اور خوب نعرے بازی کی ۔ راولپنڈی ،لاہور ،ملتان ،گوجرانوالہ ،حیدرآباد،سکھر ، گلگت،حیدرآباد،سیالکوٹ ،گجرات،رحیم یار خان،لودھراں ،چنیوٹ ،وہاڑی ،جہلم سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ن لیگی کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور جشن منایا ۔

ملتان میں ن لیگی کارکنوں نے قائدین کی سزا معطلی اور رہائی کے فیصلے پر شکرانےکے نوافل ادا کئے ، چوک کچہری پر جشن منایا، ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اوربھنگڑے ڈالے ۔ فیصل آباد میں بھی کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی اور رقص کیا،سیالکوٹ میں لیگی کارکنوں نے خواجہ آصف کے گھر کے باہر جشن منایا۔ گجرات اورگوجرانوالہ میں ن لیگ یوتھ ونگ کی جانب سےبکروں کا صدقہ دیاگیا، ن لیگ کے خرم دستگیر اوررانا کامران کی رہائشگاہ پر جشن منایا گیاجبکہ بہاولپور میں نواز شریف اور مریم نواز کےحق میں نعرے بازی کی گئی۔