حیسکو پروموشن بورڈ کی سفارش پر پانچ لائن سپرنٹنڈنٹس(ون) کو ترقی دے کرایس ڈی او بنا دیا گیا

بدھ 19 ستمبر 2018 23:03

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو پروموشن بورڈ کی سفارش پر پانچ لائن سپرنٹنڈنٹس(ون) کو ترقی دے کرایس ڈی اوکے عہدے پرمقرر کر دیا گیا ہے۔ان میں محمد عرفان ولد محمد رمضان، نوید اختر ولد کوڑاخان ، گل حسن شیخ ولد محمد صدیق شیخ، فیاض علی ولد محمد اکرم اور ریاض احمد الطاف حسین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حیسکو چیف رحم علی اوٹھو نے تمام ترقی پانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد شفاف طریقے سے دی گئی ہیں جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وایچ آر اینڈ ایڈمن احمد سعید سولنگی نے کہا کہ تمام ملازمین اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے نبھائیں تاکہ ادارہ ترقی کرسکے۔ حیسکو چیف رحم علی اوٹھو نے پہلے ہی ملازمین کے جملہ مسائل کے حل کے بارے میں کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جو ملازمین کے مسائل اولیت اور شفاف میرٹ کے تحت حل کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر جنرل منیجر ٹیکنیکل عبدالستار میمن، چیف آپریٹنگ آفیسر محمد فاروق افغان، چیف کمرشل آفیسر خالد بھٹی، چیف انجینئر PMU،عبدالحق میمن ، چیف فنانشل آفیسر میڈم حناتالپور، ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اینڈ ایچ احمد سعید سولنگی ، منیجر کمرشل محمود قائمخانی بھی موجو د تھے۔