Live Updates

حکومت بڑے مسائل پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نذر گوندل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 19 ستمبر 2018 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نذر گوندل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پاکستان میں پیدا ہونے اور رہنے والے افغان اور بنگالی افراد کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے تاہم ابھی انہیں قومی شناختی کارڈ جاری نہیں کئے گئے، اس بارے میں فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے مسائل سے جان چھڑاے کے لئے حکومت کمیٹیاں بنانے کے علاوہ موثر اقدامات بھی کر رہی ہے۔ امید ہے بڑے مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعمیری تنقید کا خیرمقدم کرے گی اور اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات