وزیراعظم عمران خان سرکاری دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے،ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا

بدھ ستمبر 23:24

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے،ولی عہد ..
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان بدھ کو سرکاری دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود بھی ان کے ہمراہ ہیں۔