Live Updates

اوورسیز پاکستانیوں میں بڑی صلاحیت ہے،ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ حاصل کریں گے،وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے خطاب

بدھ 19 ستمبر 2018 23:24

اوورسیز پاکستانیوں میں بڑی صلاحیت ہے،ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ ..
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں میں بڑی صلاحیت ہے اور ہم ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جدہ میں شاہ فیصل محل میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز وزارت اس انداز میں تشکیل دی جائے گی کہ یہ صحیح معنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں کی خدمت کر سکے گی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات