Live Updates

مسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کو کمزور کر رہے ہیں، وزیراعظم

پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اورمفاہمت میں کرداراداکرناچاہیگا،عرب ٹی وی انٹرویو

بدھ 19 ستمبر 2018 23:36

مسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کو کمزور کر رہے ہیں، وزیراعظم
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہمسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کوکمزورکررہے ہیں ،پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اورمفاہمت میں کرداراداکرناچاہیگا،العربیہ ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کابہت احترام کرتے ہیں ،سعودی عرب نے ضرورت پڑھنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی، پاکستان میں جو بھی برسراقتدار آئیگاسب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کریگا،پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کیساتھ کھڑااورحمایت جاری رکھے گا،مسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کوکمزورکررہے ہیں ،مسلم دنیا میں کوئی تنازع نہیں ہوناچاہیے،افغانستان اوردیگرملکوں کے تنازعات سے پاکستان پہلے ہی بہت متاثر ہواہے،پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اورمفاہمت میں کرداراداکرناچاہیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات