�مبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے سابقہ تجربات کو مدنظر رکھ کر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایا جائے، ڈویژنل کمشنر

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:20

فیصل آباد۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے 23ستمبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے سابقہ تجربات کو مدنظر رکھ کر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایا جائے تاکہ طالب علم پر سکون ماحول میں ٹیسٹ دے سکیں۔

انہوں نے یہ بات انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے ضروری انتظامات کاجائزہ لینے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔آر پی او غلام محمود ڈوگر،سی پی او اشفاق احمدخاں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن رائے واجد علی،وائس چانسلرجی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمدعلی،رجسٹرارزرعی یونیورسٹی چوہدری محمد حسین،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم سہیل،کنٹرولر امتحانات گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی رضوانہ تنویر،کوآرڈینیٹر یو ایچ ایس محمد رمضان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران یونیورسٹیز کی طرف سے ضروری انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ کوآرڈینیٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کے لئے زرعی یونیورسٹی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اولڈ کیمپس دھوبی گھاٹ اورگورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی مدینہ ٹائون میں مجموعی طور پر 6613طلباء وطالبات شرکت کریں گے جن میں 4152طالبات اور2461طلباء شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی اورجی سی وومن یونیورسٹی میں طالبات اور جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں طلباء کے لئے سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :