فیسکو چیف کا یوم عاشور کے مرکزی جلوس ، امام بار گاہ دھوبی گھاٹ اور دیگر علاقوں کی امام بارگوںکے روٹس کا معائنہ

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:20

فیصل آباد۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) چیف ایگزیکٹو فیسکو مجاہد اسلام باللہ نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس ، امام بار گاہ دھوبی گھاٹ اور دیگر علاقوں کی امام بارگوںکے روٹس کا معائنہ کیا اور امام بارگاہوں، تعزیوں اور ذوالجناح کے روٹس پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے سلسلے میں کے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعزیوں اور ذوالجناح کے جلوسوں کے راستوں پرفیسکو کا ایمرجنسی اور ماہر سٹاف تعینات رہے گا اور جلوس کے ہمراہ فیسکو کی جانب سے آلات سے مزین خصوصی گاڑی بھی ہو گی تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں بجلی بحالی کا کام فوری طور پر انجام دیا جا سکے۔ انھوں نے فیسکو سٹاف کویوم عاشور کے موقع پر اپنے فرائض جانفشانی اور لگن سے ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

انہوں نے کہا کہ عاشورہ کا مرکزی روٹ ،ذوالجناح اور شام غریباں کیلئی174 متعلقہ فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے۔اس موقع پر جنرل مینجر آپریشن ناصر رشید، چیف انجنئیر آپریشن شفیق الحسن ایس ای فرسٹ سرکل چوہدری الیا س گھمن، ایس ای سکینڈ سرکل خادم حسین لاڑا، ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آر، ایکسئین سول لائنز رانا افضل اور سٹاف آفیسر عابد رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔