محرم الحرام کی 137مجالس اور 95جلوسوں کے لئے سیکیورٹی پلان تیار،سب سے زیادہ مجالس جڑانوالہ ڈویژن اور سب سے زیادہ جلوس اقبال ڈویژن میں نکالے جائیں گے، پولیس ہائی الرٹ

جمعرات ستمبر 00:20

فیصل آباد۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2018ء) سی پی او فیصل آبا داشفاق احمد خان کی ہدایت پر09 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ09 محرم الحرام کو ضلع بھر میں137مجالس جن میں06اے کیٹگری ،10بی کیٹگری اور 121سی کیٹگری ہیں اور 95جلوس جن میں04اے کیٹگری،13بی کیٹگری اور 78سی کیٹگری نکالے جائیں گے۔

جڑانوالہ ڈویژن میں سب سے زیادہ 39 مجالس ،اقبال ڈویژن میں32،صدر ڈویژن میں27،مدینہ ڈویژن میں22اور لائل پور ڈویژن میں17مجالس کا اہتما م ہوگا جبکہ 09 محرم الحرام میں 95جلوس جن میںاقبال ڈویژن میں سب سے زیادہ27جلوس،مدینہ ڈویژن میں19، لائل پور ڈویژن میں07 ،جڑانوالہ ڈویژن میں23اورصدر ڈویژن میں19جلوس نکالے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جن کی سیکیورٹی کیلئے 04 ایس پی،13ڈی ایس پی،23انسپکٹر،191سب انسپکٹر،452اے ایس آئی اور 2500سے زائد جوان اور2890قومی رضا کار اور ولینٹئیر بھی تعینات کئے گئے ہے اور ایلیٹ فورس کی 10ٹیموں کے ساتھ ساتھ15 QRFکی ٹیمیں بھی مجلس اور جلوس کے ارد گرد گشت کرتی رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے لئے 04 پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے ولنٹیرکے ذریعے بندے کی شناخت اور سرچ کی جائے گی دوسرے مرحلے میںخواتین وحضرات مجلس کے لئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹیکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ محرم الحرام میںامن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :