منہاج القرآن کے زیر اہتمام ’’پیغام امام حسینؓ کانفرنس‘‘ آج ہو گی

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:20

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری9اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب آج(جمعرات) کو بعدنماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’پیغام امام حسینؓ کانفرنس‘‘ سے خطاب کریں گے، منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ پیغام امام حسینؓ کانفرنس میں معروف روحانی شخصیت پیر طریقت حضرت محمد شاہ ہمدانی، علامہ عبدالخبیر آزاد(خطیب بادشاہی مسجد)، علامہ عمران عباس مظہری،علامہ عبدالستار نیازی(رہنما جمعیت اہلحدیث)،علامہ سید فرحت حسین شاہ (نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن)سمیت علماء مشائخ،ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان ہدیہ عقیدت، معروف شعراء کرام منقبت حضرت امام حسینؓ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کرینگے، منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر ’’پیغام امام حسینؓ‘‘کے عنوان سے کانفرنسز منعقد ہوں گی جن میں تحریک منہاج القرآن کے سکالرز، فلسفہ شہادت امام حسین اور شان اہل بیت اطہار پر روشنی ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :