پولیس نے نو اور دس محرم الحرام کے حوالے سے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔

جمعرات ستمبر 00:30

چنیوٹ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پولیس نے نو اور دس محرم الحرام کے حوالے سے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔ اس حوالے سے ڈی پی او عبادت نثار کا کہنا تھا کہ نو اور دس محرم کو ضلع بھر میں کل 129 جلوس نکالے جائیں گے اور 134 مجالس ہائے کا انعقاد ہوگا۔ تمام مجالس اور جلوسوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کر دیے گئے ہیں تاکہ امن وا مان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے ۔

ان تمام مجالس اور جلوسوں پر پندرہ سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔علاوہ ازیں جلو س ومجالس کے منتظمین کی جانب سے بھی سیکیورٹی اپنی مخصوص جگہوں پر ناخوشگوار واقعہ یا مشتبہ افراد کی مانیٹرنگ کے لیے فرائض سرانجام دینگے ۔ حساس مقامات پر آرمی اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات ہوگی ۔

(جاری ہے)

تمام پروگرامز کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔

حساس ترین جلوسوں کی ڈرون کیمرے سے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ ریزونفری پولیس لائن میں الرٹ رہے گی۔ حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اور CCTV کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ سر اغرساں کتوں اور دیگر جدید آلات سے سویپنگ کاعمل ہو گا ۔ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہائی الرٹ ناکہ بندی ہو گی ۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ محرم کے دوران جلوس ہائے کے موقع پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سپیشل ٹریفک عملہ تعینات کیا جائے گا ۔ تمام ذرائع بروئے کا ر لاتے ہوئے فرقہ وارآنہ ہم آہنگی اور امن و عامہ کی صورتحال کو بحال رکھا جائیگا۔