Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال،دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:40

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو یہاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، فریقین نے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر مشترکہ نکتہ نظر اختیار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان بھی موجود تھے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شیخ تہنون بن زید النہیان اور مشیر قومی سلامتی شیخ منصور بن زید النہیان بھی ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے ہمراہ تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات