Live Updates

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:40

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بدھ کو شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گورنر جدہ مشال بن ماجد بن عبدالعزیز، میڈیا کے وزیر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے الوداع کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور دیگر سول اور فوجی اعلی حکام بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات