ڈکیتی کی مختلف وارداتیں

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:40

رحیم یار خان۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) 3نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل شاپ مالک سے لاکھوں روپے کی نقدی ، قیمتی موبائل فون چھین لیا خوف وہراس پھیلانے کیلئے مسلح ڈاکوئوں کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ مسلح ڈاکو فرار پولیس ناکہ بندی کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام رہی چک111پی شرقی کے رہائشی محمد ندیم اور جاوید اقبال جوکہ حقیقی بھائی ہیں نے گرلز کالج روڈ پر روزگار کیلئے موبائل شاپ بنارکھی ہے گزشتہ شب وہ اپنی موبائل شاپ بند کررہے تھے کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو آگئے اور اسلحہ کی نوک پر شاپ میں موجود1لاکھ20ہزارروپے کی نقدی اور15ہزارروپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا اسی دوران خوف وہراس پھیلانے کیلئے نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی جس سے خوفزدہ ہوکر اردگرد کے مکین گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ملزمان کامیاب واردات کے بعد موقع سے فرارہوگئے پولیس نے موبائل شاپ مالک کی رپورٹ پر واردات میں ملوث مسلح ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی۔