Live Updates

پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی تو سعودی عرب نے مدد فراہم کی، دونوں برادر ملکوں کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں،مسلم دنیا میں کسی قسم کے تنازعات نہیں ہونے چاہئیں،پاکستان یہ تنازعات ختم اور مفاہمت کرانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہے گا،وزیراعظم عمران خان کا العربیہ نیوز چینل کو انٹرویو

جمعرات 20 ستمبر 2018 01:40

پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی تو سعودی عرب نے مدد فراہم کی، دونوں برادر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی تو سعودی عرب نے مدد فراہم کی، دونوں برادر ملکوں کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ العربیہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے عوام کا بہت احترام کرتے ہیں، درحقیقت اس کی بڑی وجہ مکہ مکرمہ اور مدینہ المنورہ سے پاکستانی عوام کا جذباتی لگائو ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سعودی حکومت کی حمایت کی ہے تاہم ہم یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ مسلم دنیا میں کسی قسم کے تنازعات نہیں ہونے چاہئیں۔یہ تنازعات ہم سب کو کمزور کر رہے ہیں۔ انہوں نے لیبیا، صومالیہ، شام اور افغانستان کے بحرانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان بحرانوں سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم اور مفاہمت کرانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات